بنگلور (وارتا) ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے کوئی اپیل آتی ہے تو وہ سونے کی در آمدات کو کنٹرول کرنے کے اقدامات میں رعایت پر غور کر سکتا ہے ۔ آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر کے سی چکرورتی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ مرکز میں بر سر اقتدار یو پی اے صدر سونیا گاندھی نے وزارت صنعت سے سونے کی در آمد پر عائد کی گئی پا بندیوں میں رعایت دئے جانے کے ہیرے اور زیورات تاجروں کی اپیل پر غور کرنے کو کہا ہے ۔
زیورات تاجروں نے پر سونے کے درآمد ٹیکس کو دس فیصد سے کم کر کے دو فیصد کئے جانے کامطالبہ کیا ہے ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس سے سونے کی اسمگلنگ پر روک لگنے کے ساتھ ہی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا۔ تاجروں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ آر بی آئی کے اس قانون میں بھی تبدیلی کی جائے جس میں کل در آمد بیس فیصد بر آمد کیا جانا لازمی کیا گیا ہے ۔ آر بی آئی نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں میڈیا میں شائع خبروں کی بنیاد پر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔ اس کے لئے وہ اپنی سطح پر صورت حال کا جائزہ لے گا اور اس درمیان اگر حکومت کی جانب سے کوئی اپیل ہوتی ہے تو ا س پر غور کر سکتا ہے ۔