چترکٹ: اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ایک لاکھ روپے کے انعامی بدمعاش گوپا یادو کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے اعلی سطحی ذرائع نے یو این آئی کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ گوپا پر قتل، لوٹ، ڈکیتی جیسے کئی جرائم کے الزامات ہیں۔ بندیل کھنڈ علاقہ میں اس نے دہشت پھیلا رکھی تھی۔ ایس ٹی ایف نے اسے گرفتار کرلیا ہے ۔ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔