سیتاپور: اترپردیش میں سیتا پور کے خیرآباد علاقہ میں شراب پینے سے ایک شخص کی موت اور دو دیگر سنگین طورپر بیمار ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پرسیہرا خرد گاوں میں رہنے والے ہوری لال (32)، منی لال اور رام پرکاش نے کل گاوں کے ہی ایک پروگرام میں شراب پی جس سے تینوں کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ سنگین طورپر بیمار تینوں افراد کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اسپتال میں علاج کے دوران ہوری لال کی موت ہوگئی جبکہ منی لال اور رام پرکاش کا علاج چل رہا ہے ۔ رشتہ داروں کا الزام ہے کہ شراب میں کسی نے زہریلی شہ ملائی تھی جس سے تینوں بیمار ہوگئے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔