لکھنؤ(نامہ نگار)ریاست کے گورنر بی ایل جوشی، اسپیکر اسمبلی ماتاپرساد پانڈے، کونسل کے چیئر مین گڑیش شنکر پانڈے اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو کے علاوہ ریاستی وزیر محمد اعظم خاں ، شیو پال سنگھ یادو، راجہ مہندر اریدمن سنگھ، وزیر غذا ورسد رگھوراج پرتاپ سنگھ، درگاپرساد یادو، امبیکا چودھری، رام گووند چودھری، پارس ناتھ یادو، راج کشورسنگھ، اوم پرکاش سنگھ سمیت ریاست کے دیگر وزراء اور کانگریس کے سینئر رہنما پرمود تیواری کے علاوہ ریاستی کانگری کے صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے ریاست کے باشندوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی خوشحالی کی تمنا کی ہے۔