لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ کہرے کی وجہ سے منسوخ تقریباً دو درجن ٹرینوں کو ریلوے انتظامیہ نے دس فروری تک منسوخ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے پریاگ- کانپور پسنجر، فیض آباد -مغل سرائے پسنجر، مغل سرائے- وارانسی پسنجر، پریاگ- جونپور پسنجر، لکھنؤ- پریاگ پسنجر، لکھنؤ- سلطانپور پسنجر، سلطانپور- وارانسی پسنجر، بارہ بنکی- لکھنؤ میمو، کانپور- لکھنؤ میمو اور مغل سرائے- جونپور پسنجر دس جنوری تک منسوخ رہیں گی۔ واضح رہے کہ ان ریل گاڑیوں کو ۲۱؍دسمبر ۲۰۱۳ء سے ۱۵؍جنوری تک کیلئے ہی منسوخ کیا گیا تھا لیکن موسم صاف نہ ہونے کے بعد ان کی منسوخی میں ۲۵؍جنوری تک توسیع کر دی گئی تھی لیکن آج ایک بار پھر ہوئی میٹنگ میں دس
فروری تک ان ریل گاڑیوں کو منسوخ رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔ موسم صاف ہونے کے بعد ہی یہ ریل گاڑیاں ٹریکوں پر دوڑیں گی۔