لکھنؤ(نامہ نگار)آشیانہ پولیس نے ایک شاطر لٹیرے کو گرفتار کیا ہے۔ ایس او آشیانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایم این پلیا کے نزدیک ایک نوجوان لوٹا ہوا موبائل فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کرنے پر اس نے اپنا نام کرشنا نگر کے ایل ڈی ایس-۲۰سکریٹریٹ کالونی میں رہنے والا پرتیک شکلا عرف گولو بتایا۔
گولو نے پوچھ گچھ کے دوران قبول کیا کہ وہ اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے لوٹ و چوری کی واردات انجام دینے لگا اور لوٹا ہوا سامان فروخت کرکے اپنے شوق پورا کرتا تھا۔ پولیس نے گولو کے قبضے سے سیمسنگ کا ایک موبائل
برآمد کیا۔