قطرکی حکومت کے رابطہ عامہ کے سربراہ سیف بن احمد آل ثانی نے کہا ہے کہ قطر کے خلاف سعودی عرب، بحرین ، مصر اور متحدہ عرب امارات کی سازش بری طرح ناکام ہوگئی ہے ، انھوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی سطح پر قطر کو تنہا کرنے کی سعودی عرب کی سازش بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔