نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملک میں گورکشا کے نام پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور لوگوں کی ہلاکت پر سخت سرزنش کی ہے. سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ہر ضلع میں نوڈل آفیسر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے کہ وہ تشدد کے واقعات کو روکنے کا کام کرے. عدالت نے ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ ہر ضلع میں نوڈل آفیسر کے طور پر ایک سینئر پولیس افسر مقرر کریے۔
سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستی حکومتوں دونوں سے کہا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جانی چاہیئے جنہوں نے گائے کے تحفظ کے نام پر قانون اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں. عدالت نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس ہفتے اس سلسلے میں ہوئی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ سونپیں۔ اس مسئلے پر سپریم کورٹ میں سینٹر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا، “ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا قانون ہے.”