لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ اکھل بھارتیہ بھوجپوری سماج نے یوم جمہوریہ کی ما قبل شام منعقد کوی سمیلن اور ثقافتی پروگرام میں ڈی جی پی رضوان احمد کو اعزاز سے نوازا۔ تنظیم نے آئی ایس راجن شکلا، امت گھوش، ایس جی پی جی آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آر کے شرما، پنکج ورما اور منوج دیویدی کو بھی اعزاز سے نوازا۔ پروگرام میں ملک کی آزادی ، اتحاد اور سالمیت سے متعلق کارآمد گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چندر بھوشن پانڈے و دیگر شریک ہوئے۔
کوی سملین میں کے این رائے، راما دھین پنڈوی، گوری شنکر، سبھاش چند رسیا، ستیہ پرکاش موریہ، کے کے ترپاٹھی اور نیتو سنگھ وغیرہ نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ سریش کشواہا، اودھیش، ایس پی چوہان و دیگر نے بھوجپوری کے نغمے پیش کئے۔