لکھنؤ: میٹرو ٹرین سے لطف اندوز ہونے آئے سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ٹرانسپورٹ نگر میٹرو اسٹیشن (6 ستمبر) پر جم کر ہنگامہ کیا . تکنیکی وجوہات کی بناء پر دو گھنٹے کے لئے لکھنؤ میٹرو ٹریک پر کھڑی رہی۔ اس وجہ سے مسافروں کو بہت سے مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا. عالم یہ تھا کہ مسافروں نے میٹرو کے ہنگامی دروازے سے نکل کر اپنی جان بچائی۔
میٹرو میں آئی خرابی کی خبر ملتے ہی سماجوی پارٹی کے کارکنوں نے ٹرانسپورٹ نگر کے میٹرو اسٹیشن تک پہنچ کر نعرے لگانا شروع کردئے۔
سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے کے احتاج پر موقع پر پہنچی پولیس نے کارکان کو اشتعال انگیزی سے باز رہنے کی تلقین کی،لیکن پولیس کے سمجھانے کے باوجود پارٹی کارکان بے قابو رہے پھر پولیس نے مجبورا لاٹھی چارج کیا۔
سماجوادی پارٹی کے کارکنان کا کہنا تھا کہ اگر اچھی باتوں کا کریڈٹ سرکار لے رہی ہے تو بری باتوں کی بھی ذمہ داری اپنے سر لے۔میٹرو کی خرابی حکومت کی غفلت ہے۔