ہمیر پور: اترپردیش میں ہمیر پور کے للپورا علاقے میں زمین کے ایک تنازعہ میں ایک شخص نے اپنے بڑے بھائی کو گولی ماردی۔ پولیس ذرائع نے آج یہا ں بتایا کہ روریپورہ گاؤں رام لکھن نے اپنے حصے کی دس بیگھے زمین بیچ کر جوا اور شراب میں برباد کردی تھی اور بڑے بھائی رام پال سنگھ (75) سے دس بیگھے زمین اسے دینے کا دباؤ ڈال رہا تھا۔
لیکن رام پال نے اپنے حصے کی زمین تیسرے بھائی دگ وجے کو بیٹے کو دینے کا فیصلہ کیا۔ اس بات سے دونوں بھائیوں میں کئی مرتبہ تنازعہ بھی ہوا۔ لیکن کل بات بڑھ جانے کے بعد رام لکھن نے رام پال کو گولی مار کر قتل کرکے فرار ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ قاتل کی تلاش جاری ہے ۔