سرسا:پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے حکم پر آج دوسرے روز سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا میں سرچ آپریشن چل رہا ہے ۔
عدالتی کمشنر اے کے ایس پنوار کی قیادت میں پولس کا قافلہ ڈیرہ پہنچا اور تحقیقات شروع کی۔ دریں اثنا، ڈیرہ باجیکا روڈ پر پٹاخے بنانے کی فیکٹری کا پتہ چلا۔ اس سلسلے میں، سرسا صدر پولس نے نامعلوم فیکٹری آپریٹر کے خلاف دھماکہ خیز مواد قانون کی دفعہ 5 اور 9 بی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
راجستھان اور پنجاب سے آنے والی گاڑیوں کی اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ۔
سرسا صدر تھانہ انچارج دینش کمار نے کہا کہ نامعلوم فیکٹری آپریٹر کے خلاف دھماکہ خیز مواد کے قانون کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ، ڈیرہ میں چلنے والی مشینیں بھی پکڑی گئي ہیں، جن میں سے دو بغیر لائسنس اور رجسٹریشن چل رہی تھیں۔
یہاں مسٹر پنوار کے ساتھ سرسا کے ڈپٹی کمشنر پربھجوت سنگھ، حصار رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) امیتابھ ڈھلو اور چھ آئی پی ایس حکام کے علاوہ 12 ڈیوٹی مجسٹریٹ سطح کے اہلکار موجود ہیں۔ ڈیرہ نے سرچ آپریشن کے باعث سرسا کے بازاروں میں رونق کم ہوگئی ہے ۔ لوگ اپنے گھروں یا دکانوں میں تلاشی کی خبریں جاننے کے لئے ٹیلی ویژن (ٹی وی) کے سامنے بیٹھے ہیں۔ ڈیرہ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے ۔