لکھنؤ:اترپردیش اسٹیٹ سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں مجاہد آزادی، اعزاز یافتہ استاتذہ اور جمہوریت محافظ فوج کے طرز پر 60 سال کی عمر پار کر نے والی بزرگ خواتین بھی اب مفت میں سفر کریں گی۔
اتر پردیش کی بزرگ خواتین کو ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں مفت سفر کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی گزشتہ ہفتے ہوئی میٹنگ میں اس کا امر کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ تجویز منظوری کے لئے حکومت کے پاس بھیج دی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 60 سال سے زائد خواتین اب ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں مفت سفر کرسکیں گی ۔
حکومت سے اجازت ملتے ہی بزرگ خواتین کارپوریشن کی بسوں میں مفت میں سفر کر سکیں گی۔ سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق، اتر پردیش میں 74 لاکھ خواتین 60 سال سے زائدعمر کی ہیں۔ ڈائریکٹر بورڈ نے اس تجویز میں کہا ہے کہ بزرگ خواتین کو عام بسوں میں سفر کے لئے چھوٹ دی جائے ۔ یہ رعایت اے سی بسوں میں لاگو نہیں ہوگی۔ بزرگ خواتین کو فی الحال ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی تقریبا نو ہزار عام سروس بسوں کی مفت منظوری دی جائے گی۔ خواتین کو مفت سفر کے لئے ایک شناخت نامہ بنانا ہوگا ۔ اس کے لئے اسسٹنٹ ریجنل مینیجر کی قیادت میں کیمپ کو لگایا جائے گا۔