لکھنؤ:اترپردیش کے اقلیتی بہبود کے وزیر محسن رضا کو ریاستی قانون سالز کونسل کے ضمنی الیکشن میں آج بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ایک سیٹ کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ آٹھ ستمبر تھی جب کہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ آج تھی۔
اس سیٹ سے محسن رضانے نامزدگی داخل کی تھی۔ کسی دوسری جماعت کے رکن نے اس سیٹ پر نامزدگی داخل نہیں کی ۔ اس لئے مسٹر رضا کو بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے کونسل کی پانچ سیٹوں پر ضمنی الیکشن کے لئے نوٹفیکیشن جاری کی تھی۔ چار سیٹوں پر وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ’ نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ’ ڈاکٹر دنیش شرما’ وزیر ٹرانسپورٹ سوتنتر دیو سنگھ کو گذشتہ آٹھ ستمبر کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا تھا ۔