۔ (یو این آئی)ٹاپ سیڈ اور خطاب کی مضبوط دعویدار سائنا نہوال نے خواتین کے سنگل زمرے کے سیمی فائنل میں چینی کھلاڑی جوان ڈینگ کو شکست دے کر سید مودی انٹرنیشنل گراں پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔سائنا نہوال نے اپنی حریف کھلاڑی کو 21۔14، 17۔21، 21۔19 سے شکست دی۔چینی کھلاڑی نے لندن اولمپک میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والی سائنا نہوال کے خلاف ایک گھنٹہ بیس منٹ تک زبردست جدوجہد کی لیکن وہ جیت حاصل نہ کرسکی۔مردوں کے سنگلز زمرے کے سیمی فائنل میں سونگ نے آدتیہ پرکاش کے خلاف جیت درج کی جبکہ شری کانت ہم وطن ایچ ایس پرنے کو ہراکر فائنل میں پہنچے۔آدتیہ پرکاش کو سیمی فائنل میں اکیس۔دس، اکیس۔ سات سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ شری کانت نے پرنے کو اکیس۔ اٹھارہ، بائیس۔ بیس سے شکست دی۔واضح رہے کہ چینی کھلاڑی نے لندن اولمپک میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والی سائنا نہوال کے خلاف ایک گھنٹہ بیس منٹ تک زبردست جدوجہد کی لیکن وہ جیت حاصل نہ کرسکی۔