سعودی عرب میں ایک گروہ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ پندرہ ستمبر کے نام سے شروع کی گئی تحریک میں شامل ہو کر حکومتی پالیسیوں کےخلاف وسیع مظاہروں میں شرکت کریں –
سوشل میڈیا میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں پندرہ ستمبر کے نام سے جاری تحریک میں سیاسی مخالفین اور سرگرم سماجی کارکن شامل ہیں – پندرہ ستمبر نامی تحریک کے ارکان نے چھے نکاتی بیان جاری کرکے اس تحریک کے اہداف و مقاصد کو بیان کیاہے اورملک کے سبھی طبقوں سے کہا ہے کہ وہ جمعے کو ہونے والے ان مظاہروں میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں – سعودی حکومت نے عوامی مظاہروں کو روکوانےکے لئے سعودی عرب کے مفتی اعظم کا سہارا لیا ہے تاکہ وہ ان مظاہروں کو غیر شرعی قراردیں – اس درمیان سعودی عرب کے انتہا پسند مفتی عبدالعزیر بن عبداللہ آل شیخ نے جو مکتب وہابیت کے بانی عبدالوہاب کی نسل سے ہے پندرہ ستمبر کی تحریک کی جانب سےمظاہروں کی کال کو جاہلانہ مخاصمانہ اور اس کی کال دینے والوں کو گمراہ قراردیا ہے – پندرہ ستمبر کی تحریک نے بدھ کو اپنے بیان میں سعودی عوام سے کہا تھا کہ وہ ملک سے غربت کے خاتمے ، قیدیوں کی رہائی اور لوگوں کے سلب کئے گئے مذہبی، شہری اور بنیادی حقوق کو بحال کرانے نیز ملک کی دولت و ثروت کی بربادی کو روکنے کے لئےجو علاقے کی جنگوں پر خرچ اور امریکا اور مصر کو تحفے میں دی جارہی ہے جمعے کے روز مظاہروں میں شرکت کریں –