بدایوں(بھاشا)اترپردیش کے بدایوں ضلع کی ایک عدالت نے اپنے بھائی اور بھتیجے کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کرنے کے جرم میں آج ایک شخص کو عمرقید کی سزاسنائی۔استغاثہ کے مطابق صدر کوتوالی حلقہ کے محلہ جالندھری سرائے کے ایک ہی مکان میں رہنے والے سگے بھائیوں انل اوراشوک کے درمیان گذشتہ برس تیس اپریل کو بچوں کے جھگڑے کے سلسلے میں جھگڑاہوگیاتھا۔انہوں نے بتایاکہ جھگڑے کے دوران اشوک نے انل اوراس کے بیٹے ویبھوکو طمنچہ سے گولی ماردی جس سے دونوں شدید طورسے زخمی ہوگئے تھے۔ایڈیشنل ضلع جج ایس این ترپاٹھی نے فریقین کی سماعت کے بعد اشوک کو اپنے بھائی اور بھتیجے پر جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کرنے کا قصوروار مانتے ہوئے عمرقید اور ۲۵ہزار روپئے جرمانہ کی سزاسنائی۔