نئی دہلی: اگست میں ایئر انڈیا کے خلاف سب سے زیادہ شکایتیں درج کی گئیں، ساتھ ہی بڑی ایئر لائن کمپنیوں میں سب سے زیادہ پروازیں بھی اسی کی رد ہوئیں۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست میں ہر ایک لاکھ مسافروں میں ایئر انڈیا کے خلاف 16 شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔
اس معاملے میں جیٹ ایئر ویز دوسرے مقام پر ہے ، جس کے خلاف ایک لاکھ میں 13 شکایتیں موصول ہوئیں۔ گوایئر کے خلاف پانچ، ٹرو جیٹ کے خلاف چار، ایئر ایشیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ کے خلاف دو اور ویستارا کے خلاف ایک شکایت درج کی گئی۔ اگست میں مسافروں سب سے زیادہ شکایتیں کسٹمر سروس کے بارے ہوئیں۔ مجموعی شکایتوں 31.2 فیصد شکایات اسی سلسلے میں تھیں۔ اس کے بعد پرواز کے بارے میں 26 فیصد شکایتیں کی گئیں، تقریبا 18.5 فیصد شکایتیں سامان کے لئے ، ملازمین کے رویے کے لئے 7.8 فیصد شکایتیں کی گئیں۔ ایئر انڈیا پروازیں منسوخ کرنے والی بڑی کمپنیوں میں سب سے آگے رہی۔ اس کی 1.74 فیصد پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔