بارہ بنکی (نامہ نگار )بڈوپور تھانہ حلقہ میں گزشتہ شب ڈاکوؤں نے نصف درجن گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی۔ مقامی پولیس کا ہوم گارڈ تک موقع پر نہیں پہنچا۔ اس کی وجہ سے گاؤں والوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی تقریباً درجن بھر لوگوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع کے مطابق تھانہ حلقہ کے سیوک پوروا اور پچگھرا مزرعہ ہسوباپار میں ایشوری لال ، راجیش، سیارام، کملیش، رام چرن سمیت آٹھ گھروں میں تقریبا دو درجن تک لوٹ مار کی۔مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی لیکن پولیس کی گشتی ٹیم کا کوئی بھی جوان واردات کے وقت آس پاس تک نہیں پہنچ سکا۔ فائرنگ سے زخمی راجیش ، سریندر، پنکج، مولہے، نکو،پرمود ، راج رانی، روپ چندر ،رام پرکاش وغیرہ لوگوں کو زخمی حالت میں مقامی صحت مرکز میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ گاؤں والوں کے مطابق ڈاکوؤں کے گروہ میں ایک عورت سمیت آٹھ لوگ بتائے جارہے ہیں۔اس واردات سے پولیس کی مستعدی کی قلعی کھل گئی ہے۔سبھی
متاثرین کے ذریعہ مقامی تھانہ میں رپورٹ درج کرانے کی بات کہی جارہی ہے۔