لکھنؤ: اترپردیش سرکار نے اجودھیا سے ہوکر بہنے والی گھاگھرا ندی کا نام سرجو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ریاست کے سینچائی وزیردھرم پال نے آج یہاں بتایا کہ اجودھیا میں گھاگھرا.
کا نام سرجو ہے لیکن اجودھیا اور فیض آباد کے باہر اسے گھاگھرہ کے نام سے جانا جاتا ہے ، بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے سرکار میں آتے ہی گھاگھرہ کا نام سرجو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔گھاگھرہ ندی جنوبی تبت کی اونچی پہاڑی چوٹیوں سے نکلتی ہے جبکہ سرجو کا مخرج بہرائچ میں ہے دونوں کا بارہ بنکی کے چوکا گھاٹ میں سنگم ہوتا ہے اور پھر یہ دریا بلیا میں جاکر گنگا سے مل جاتا ہے ۔