ممبئی۔(وارتا)۔بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی فلم جے ہو نہیں چلتی۱ ہے تو ساری ذمہ داری ان کے اوپر ہوگی۔ سلمان خان کی فلم جے ہو چوبیس جنوری کو ریلیز ہوئی ہے۔گزشتہ سال سلمان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی۔ کہا جا رہا تھا کہ جے ہو باکس آفس پر بمپر اوپننگ حاصل کرے گی اور شاہ رخ کی فلم چنئی ایکسپریس اور عامر کی فلم دھوم -۳ کو سخت ٹکر دی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ باکس آفس پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق جے ہونے دو دن میں صرف ۳۳ کروڑ روپئے کی کمائی کی ہے۔ سلمان خان نے کہا کہ اگر میری فلم زیادہ کمائی نہیں کر سکی ہے تو غلطی میری ہے، اگر فلم کے کلکشن میں سدھار نہیں ہوتا ہے توسارا قصور میرا ہوگا۔ سلمان کا کہناتھا کہ جے ہو کی موسیقی لوگوں کوپسند آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ جے ہور کے فلم ساز ہدایت کار سہیل خان ہیں۔ جے ہو میں سلمان خان کے علاوہ ڈیزی شاہ، تبو ، ثنا خان، ڈینی، سنیل شیٹی کا بھی اہم کردار ہے۔ جے ہو ۲۰۰۶ء میں آئی چرنجیوی کی تیلگلو فلم اسٹالن کی ری میک ہے۔