میرپور۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آج ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو بلے بازی کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس ہارنے کے بعد آج پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ثاقب الحسن اور مشفق الرحیم کی نصف سنچریوں کی بدولت 232 رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سلامی بلے باز تمیم اقبال نے آج مایوس کیا اور محض چھ رن بناکر پویلین چلتے بنے۔بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والے مشفق الرحیم (61) رہے جنہوںنے اپنی اننگ میں نو چوکے لگائے وہیں سہاگ غازی نے اپنے بیالیس رنوں کی اننگ میں چھ چوکے لگائے اور ایک چھکا ٹیم کی جانب سے لگایا۔ دوسری جانب سری لنکا کے تیز گیند باز لکمل نے تین وکٹ لئے جبکہ ایرانگا کو چار اور ہیراتھ کو دو وکٹ ملے جبکہ میتھیوز ایک وکٹ میںکامیاب رہے۔ سری لنکا نے میزبان بنگلہ دیش کو 232رن پر سمیٹتے ہوئے آج پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں میچ ختم ہونے کے وقت بغیر کسی نقصان کے 60رن بنا لئے تھے اور اب بھی بنگلہ دیش کے 232رنوں کے جواب میں 172 رن پیچھے ہیں جبکہ اس کے دس وکٹ ہاتھ میں ہیں۔