لکھنو؛ یوم جمہوریہ کی تقریبات نے شہر میں بھی رعنائیاں بکھیر دیں۔شہر کے تمام اسکولوں ، کالجوں اور مدارس میں اس دن پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ جمہوریت کے استحکام اوراسکی بقا کے لئے شرکا نے عہد بھی کیا۔
شہرکی مشہور اور قدیمی انگریزی تعلیم گاہ سینٹ فرانسیز کالج میں بھی ایک خوبصورت تقریب ہوئی ۔کالج میں تعلیم حاصل کر چکے انفارمیشن کمشنرحیدر عباس رضوی مہمان خصوصی کے طور سے ترنگا پرچم لہرایا ۔انفارمیشن کمیشنر حیدر عباس رضوی اپنی تقریرمیں طلبا کو ڈسپلن کی تلقین کی اور کہا کہ یہ انسان اور سماج کے لئے انتہائی ضروری ہے۔دنیا کو خوبصورت بنانے کے لئے ڈسپلن اہم ترین ہے۔انہوں نے سینٹ فرانسیزکالج میں گزارے اپنے دنوں کو یاد کیا اور اپنے اساتذہ کا نام بہ نام ذکر کیا۔انفارمیشن کمشنر نے کہا کہ
طلبا اور خصوصی طور سے نوجوانوں کو علم،دور اندیشی اور محنت سے اپنا نام روشن کرنا ہے ۔
کالج کے پرنسپل فادر این لوبو نے اپنی تقریر میں طلبا سے کہا کہ ہم کو خوشی ہے کہ اپنی محنت اور کاوشوں سے کالج کے سابق طالب علم حیدر عباس رضوی اس منصپ تک پہنچے ہیں۔ اور طلباکو انکی تقلید کرتے ہوئے نقش قدم پر چلنا چاہیئے۔