جموں: پاکستان نے آج مسلسل دوسرے روز جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ہے ۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ، “پاکستانی فوج کی جانب سے آج صبح سات بجکر 45 منٹ پر کے جی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر چھوٹے خودکارہتھیاروں اور مورٹاروں سے اندھادھند فائرنگ کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے اور اس فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔ فائرنگ ابھی تک جاری ہے لیکن اس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔واضح رہے کہ کل بھی پونچھ کے کے جی سیکٹر میں سرحد پار سے کی گئی فائرنگ میں ایک فوجی اہلکار اور ایک قلی شہید ہوگیا تھااورچھ دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔