امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے ردعمل میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے کہا ہے کہ امریکا ایران جوہری معاہدے کا محفوظ رہنا ہمارے قومی مفاد میں ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدے کی توثیق سے انکار افسوس ناک ہے، تاہم سعودی عرب نے امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ایران سے متعلق ٹرمپ کی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے۔سعودی حکام نے مزید کہا کہ ایران عرب دنیا کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔