بستی:اترپردیش سرکارنے بستی سرکل میں کسانوں کی آبپاشی کی سہولت کیلئے 961سولر پمپ لگا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بستی سرکل میں محکمہ راعت کے ذریعہ 125کروڑروپے کی لاگت سے 961پمپ لگائے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ بستی میں 500،سدھارتھ نگر میں 196،اور سنت کبیر نگر اضلاع میں 265 سولر پمپوں کو لگایا جائے گا۔
محکمہ زراعت نے اس کیلئے کسانوں کے انتخاب کا کام شروع کردیا ہے ۔منتخب کسانوں کو محکمہ زراعت کی ویب سائٹ پر اپنا رجسٹڑیشن کرانا ہوگا۔ایک سولر پمپ لگانے پر ایک لاکھ69ہزار400روپے کی لاگت آئے گی۔
سولر پمپ لگانے کیلئے مرکز کے ذریعہ 42،300اور ریاستی حکومت کے ذریعہ 77،707روپے کا گرانٹ کسانوں کو دیاجائے گا۔باقی 50،820روپے کسانوں کو دینا ہوگا۔مذکورہ سولر پمپ تین ہارس پاورکا ہوگا۔