کابل:افغانستان میں ایک پولیس ہیڈ کوارٹرمیں آج ایک خود کش کار بم دھماکے میں کم از کم چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 30افراد زخمی ہوگئے ۔ وزارت دفاع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ کے بعد مڈبھیڑ میں کم سے کم دو حملہ آور بھی مارے گئے ۔خبریں لکھے جانے تک مڈبھیڑ جاری تھی۔مرنے والوں میں عام آدمی کے ساتھ سیکورٹی کے جوان دونوں شامل ہیں۔
طالبان نے حملہ کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پکتیہ صوبہ کی راجدھانی گاردیز میں ہیڈ کوارٹر سے متصل ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بناکر اس حملہ کو انجام دیا ہے ۔
عوامی صحت کے ڈائرکٹر ہدایت اللہ حمیدی نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔ایمرجنسی ایکشن یونٹ نے علاقہ کی گھیرا بندی کردی ہے اور سیکورٹی دستوں اور شدت پسندوں کے ساتھ مڈبھیڑ جاری ہے ۔