غازی پور:اترپردیش میں غازی پور کے کرنڈا علاقے میں آج موٹرسائکل پر سوار بدمعاشوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس )کے ایک کارکن کو گولی مارکر قتل کردیااور اس کے چھوٹے بھائی کو شدید طورپر زخمی کردیا۔
pistol
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ آر ایس ایس کے بلاک کارکن اور صحافی راجیش کمار مشر(40)صبح چہل قدمی کے بعد سڑک کے کنارے بلڈنگ مٹریئل کی اپنی دکان پر بیٹھے تھے ۔اسی دوران موٹرسائکل سوار تین بدمعاشوں نے راجیش کو گولی ماردی۔بچاؤ میں بھائی امیتیش آگے بڑھا تو اسے بھی گولی ماردی اور فرار ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ کر دونوں بھائیوں کو اسپتال لے گئے ،جہاں ڈاکٹروں نے راجیش کو مردہ قرار دے دیا،امیتیش کی نازک حالت کے پیش نظر اسے وارانسی ریفر کردیاگیا۔
علاقائی آفیسر (شہر)ہردیانند سنگھ نے بتایا کہ قتل کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہے ۔ہلاک شدہ راجیش کمار مشر آر ایس ایس کے کرنڈا بلاک کے بلاک کارکن اور وارانسی سے شائع ہونے والے ایک روزنامے کے علاقائی نامہ نگار تھے ۔ان کی بے خوف صحافت سے کچھ لوگ ناراض تھے ۔ممکن ہے کہ اسی وجہ سے ان کا قتل کیا گیا۔پولیس معاملہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے ۔