اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے قائداعظم یونیورسٹی کے احتجاجی طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 70 سے زائد طلباء کو حراست میں لے کر انہیں مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔
پولیس نے اب تک مجموعی طور پر 70 طلباء کو گرفتار کرکے شہزاد ٹاون، بہارہ کہو اور ای نائن تھانوں میں منتقل کیا۔
خیال رہے کہ 23 اکتوبر بروز پیر کی صبح اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کے 41 ہڑتالی طلبہ کو گرفتار کرکے 19 روز سے معطل تدریسی عمل بحال کردیا گیا تھا۔










