ممبئی: بالی وڈ میں سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور اداکارہ تبو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سوانح حیات نہیں لکھیں گی۔بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات اپنی سوانح عمری لکھ رہی ہیں۔ تبو نے سوانح عمری لکھنے کی بات پر واضح کردیا کہ وہ کبھی بھی خود پر کوئی کتاب نہیں لکھیں گی۔ تبو نے حال ہی میں ریلیز ہوئی ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم ‘گول مال اگین’ میں اجے دیوگن کے ساتھ کام کیا ہے ۔
تبو نے کہا کہ اجے کے ساتھ میں نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا ان میں ‘ وجے پتھ’ سب سے اہم فلم ہے ۔ کیونکہ وجے پتھ میرے شروعات کیریئر کی فلموں میں سے ایک ہے ۔مجھے فیم اور کامیابی پہلی بار اسی فلم سے ملی تھی۔ خود کا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کے بارے میں تبو نے کہا کہ مجھے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے میں کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے ۔ سچ کہوں تو مجھے بہت زیادہ کام کرنے کا شوق نہیں ہے ۔ اس لئے میں اپنے لوگوں کے ساتھ کرتی ہوں اور کرنا چاہتی ہوں جہاں میں اپنے کام کو انجوائے کرسکوں۔ ایسے میں آپ مجھ سے پروڈکشن ہاؤس کھولنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ میں یہ مشکل ذمہ داری سنبھالوں ، یہ میرے بس کی بات نہیں ہے ۔تبو نے کہا کہ ابھی مجھ میں کافی کچھ باقی ہے جسے اداکاری کے ذریعہ پیش کیا جاسکتا ہے ۔ جیسے جیسے آپ آگے بڑھتے ہیں، ویسے ہی آپ کے کام کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ سمجھ بھی بڑھتی ہے ۔ وقت کے ساتھ آپ کے تجربے سے آپ کا نظریہ اور کام کا طریقہ بھی بدلتا ہے ۔ ہر موڑ پر نئے انداز میں خود کو پیش کرنا چاہیے اور ایسا ہو جائے تو بہت اچھا ہوتا ہے ۔ میں ہمیشہ اسی طرح سے ہی کام کرتی رہوں گی۔