سیول: شمالی کوریا کے میزائلی اور ایٹمی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کے پیش نظرجنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے آج سے دو روزہ میزائل ٹریکنگ ڈرل کی شروعات کردی۔
جنوبی کوریائی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق یہ جنگی مشق جنوبی کوریا اور جاپان کے ساحلی علاقوں میں منعقد کی جائے گی۔ گزشتہ سال جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہوئے ایک سلامتی معاملوں سے متعلق مشاورتی میٹنگ کے دوران کئے گئے معاہدے کے بعد چندمہینوں میں اس قسم کی مشق منظم کی جا رہی ہے ۔