نئی دہلی: ملک کی اہم پینٹ کمپنی ایشین پینٹس نے فضائی آلودگی کی پیمائش کے لئے دہلی میں ‘موبائل ایئر پولیوشن مانیٹرنگ سینٹر’ بنائے ہیں۔آنے والے وقت میں دیگر حصوں میں بھی ایسے مرکز بنائے جائیں گے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب کہ گزشتہ پانچ برسوں میں فضائی آلودگی میں آٹھ فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے اور پوری دنیا میں اربوں لوگ خطرناک فضا کے رابطے میں آرہے ہیں۔
ہر ملک میں فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرکے ہوا کو صاف بنائے رکھنے کی کوشش ہورہی ہے ۔کمپنی نے اپنی سطح پر بھی ایک نئی پہل کی ہے اور ملک میں’ موبائل ایئر پولیوشن مانیٹرنگ سینٹر’ بنانے اور اس کے ذریعہ لوگوں کے درمیان آلودگی کے تئیں بیداری پھیلانے کی انوکھی پہل کی ہے ۔یہ سینٹر دراصل جدید آلات سے لیس گاڑیاں ہیں جو ایک جگہ سے دوسری جگہ پر آسانی سے آ جا سکتی ہیں۔
دہلی کے تین مقامات آئی ٹی او،ایمس اور کناٹ پلیس پر ایسے موبائل ایئر پولیوشن سینٹروں کے ذریعہ آلودگی پھیلانے والے چھ پولیوٹنٹ عناصرپائے گئے ،جس میں پارٹیکیولرمیٹر(پی ایم 2.5اور پی ایم 10)کی سطح ڈبلیو ایچ او کے معیار سے چار گنا زیادہ پایا گیا۔سلفرڈائی آکسائڈ اور کاربن مونو آکسائڈ دو دیگر پولیوٹنٹ عناصر تھے ،جو آئی ٹی او میں معیاری سطح سے زیادہ پائے گئے ۔کمپنی نے اس کے ساتھ ہی گھروں کے اندر فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ایک نئے قس کا پینٹ ‘رائل ایٹمارس’بنایا ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ متعدد افراد اس بات کو نہیں جانتے کہ گھر کے اندر کی ہوا ، باہر کی ہوا سے پانچ گنا زیادہ آلودہ ہوسکتی ہے ۔اس آلودگی سے نمٹنے میں نیا رائل ایٹمس پینٹ بہت کارگر ثابت ہوسکتا ہے ۔یہ پینٹ آلودگی کے خلاف کام کرتا ہے اور ہوا میں نکوٹین اور فارمل ڈی ہائڈ جیسے پولیوٹنٹ عناصر کو کم کرتا ہے ۔