چاول آدھا کلو
زیرہ دو کھانے کے چمچ
گھی آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
پانی حسب ضرورت
:کڑھی کے لئے
بیسن آدھا پا
دہی ایک پا
ہلدی پاڈر ایک کھانے کا چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
پانی حسب ضرورت
پیاز دو عدد
زیرہ پاڈر ایک چائے کا چمچ
کڑی پتے دو سے تین عدد
تیل فرائی کے لئے
:پکوڑے کے لئے
بیسن ایک پا
پیاز دو عدد
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
ہری مرچ چار عدد
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
ہلدی پاڈر آدھا چائے کا چمچ (زیرہ ایک کھانے کا چمچ ثابت
دھنیا ایک کھانے کا چمچ ثابت
نمک حسب ذائقہ
تیل فرائنگ کے لیے
ترکیب
کڑھی کے لئے: دہی میں ہلدی پاڈر، لال مرچ پاڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں۔
پانی ڈال کر آمیزہ پتلا کر لیں اور بیسن شامل کریں اور مزید پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پین میں پیاز فرائی کریں۔
پیاز میں بیسن والا آمیزہ ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔
پسا زیرہ اور کڑی پتے فرائی کرکے کڑھی کو تڑکا لگا دیں۔
پکوڑے کے لئے: ایک پیالے میں پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچ چوپ کرکے ڈال دیں۔
اس میں کٹی لال مرچ، ہلدی، ثابت زیرہ، ثابت دھنیا، نمک اور بیسن ڈال کر مکس کریں۔
اب پکوڑے کی شکل دے کر تل لیں۔یہ پکوڑے کڑھی میں ڈال دیں۔
چاول کے لیے: پین میں گھی ڈال کر زیرہ، چاول، نمک اور پانی شامل کریں اور پکنے کے لیے رکھ دیں۔ چاول کو کڑھی کے ساتھ سرو کریں