ممبئی: بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ آشا بھونسلے کو سپرہٹ نغمہ ‘رات باقی’ کا نیا ورژن بے حد پسند آیا ہے ۔ سدھارتھ ملہوترا اور سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم ‘اتفاق’ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے ۔اس فلم کا پہلانغمہ ‘رات باقی’ ریلیز کردیا گیا ہے جسے لوگوں نے کافی پسند کیا ہے ۔
اس گانے کا حقیقی ورژن مشہور گلوکارہ آشا بھونسلے نے گایا تھا ۔ یہ نغمہ فلم نمک حلال میں پروین بابی اور ششی کپور پر فلمایا گیا تھا۔
نئے ورژن میں ‘رات باقی’نغمہ جبین نوٹیال اور نکیتا گاندھی نے گایا ہے ۔
اس نغمے کے بارے میں آشا بھونسلے کی رائے شیئر کرتے ہوئے سدھارتھ ملہوترا نے ٹوئیٹر پر لکھا ”آشا میم اور ان کا پیغام” ! ہمیشہ زندہ رہے گا۔ ان کو اتفاق کا رات باقی نغمہ پسند آیا ہے اس سے ہم بہت خوش ہیں۔ تھینک یو آشا جی”۔