واٹس ایپ نےصارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اپنا ہی بھیجا ہوا میسج اب ڈیلیٹ کیا جاسکے گا۔ لیکن خیال رہے صرف سات منٹ کے اندر اندر!!
سماجی رابطوں کی مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لئے میسج ڈیلیٹ کرنے کے دو آپشنز ’ڈلیٹ سب کے لیے‘ اور ’ڈلیٹ میرے لیے‘ نامی رکھے ہیں ۔
پہلے آپشن کے مطابق بھیجا ہوا میسج سب کے پاس سے ڈلیٹ ہوجائے گا اور اس کی جگہ پر ’یہ میسج ڈلیٹ کردیا گیا ہے‘ لکھا آئے گاجبکہ دوسرے آپشن میں میسج سب کے پاس پہنچ جائےگا تاہم آپ کے پاس سے ڈلیٹ ہوجائے گا۔
اس فیچر میں میسج بھیجنے کے 7 منٹ کے اندر میسج کو ڈلیٹ کیا جاسکتا ہے، اس کے بعد ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا گیا یہ فیچر تمام آئی فونز، اینڈرائیڈفونزاور ونڈوس فونز کے لیے ہے۔