دو گلاس دودھ روزانہ پینے سے چھ کلو گرام وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ تازہ دودھ انسانی جسم کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اس لئے بچوں ، بڑوں اور خواتین کو دن میں ایک گلاس دودھ ضرور استعمال کرنا چاہئے۔ ایک لیٹر دودھ غذائیت کے اعتبار سے ایک کلو گوشت کے برابر ہے۔ دودھ سے دماغی قوت کیساتھ ساتھ جسمانی تھکاوٹ بھی دورہوتی ہے۔ دودھ اور دہی کے استعمال سے جسم میں کیلشیم پروٹین اور وٹامن ڈی کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے جسمانی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور روزانہ دو گلاس دودھ پینے سے چھ کلو تک وزن کم کیا جا سکتا ہے