ممبئی:اداکار اور فلم ساز عامر خان اپنی آنے والی فلم “سیکرٹ سپر سٹار” سے ہدایت کار ادویت چندن اور گلوکارہ میگھنا مشرا کو بالی وڈ میں لانچ کر رہے ہیں۔ادویت چندن ‘عامر خان پروڈکشنس’ کی فلم “سیکرٹ سپر اسٹار سے ” فلم ہدایت میں قدم رکھنے جا رہے ہیں.
عامر کی پارکھی نظر نے ان کی صلاحیت کو پہچانا اور ان کی خوب صورت کہانی کو فلم کے پردے پر اتارنے کے لئے ادویت کو منتخب کیا. اس فلم کے رائیٹر بھی ادویت چندن ہیں۔عامر کی دوسری کھوج ہیں گلوکارہ میگھنا مشرا.
اتنی کم عمر میں بالی وڈ اور بالی وڈ کے شائقین کی زبان پر ہیں. اور یہ ممکن ہوا ہے ان کے لگاتار مشہور ہو رہے نغموں سے . سیکرٹ سپر اسٹار کا پہلا ہی نغمہ ‘میں کون ہوں’ فلمی دنیا اور اسکے شائقین کے دلوں پر چھا گیا۔یک بہ دیگر انہوں نے فلم سیکرٹ سپر اسٹار کے تین گانے گائے ہیں اور تینوں کے تینوں مداحوں کی زبان پر چھا گئے ہیں.
‘میری پیاری امی’ اور ابھی کچھ روز قبل آیا نغمہ ‘سپنے رے ‘ ناظرین اور فینس کو خوب پسند آیا ہے ۔عامر خان نئے لوگوں کو اپنے ساتھ کام کرنے کے مواقع فراہم کرانے کے لئے خاصے مشھور ہیں. وہ فنکار کے اندر کی پوشیدہ قابلیت کو پہچاننے اور باہرنکالنے کے لئے جانے جاتے ہیں.صرف ادویت چندن اور میگھنا مشرا ہی نہیں ہیں جنہیں عامر خان نے پروموٹ کیا ہے .
اس سے قبل ، درشیل سفاری، پرتیک ببر، عمران خان اور حال ہی میں سپر ڈپرہٹ فلم “دنگل” کے زریعے فاطمہ ثنا شیخ، سانیا ملہوترا، زائرہ وسیم اور سہانی بھٹناگر جیسے کئی اسٹار ہیں جو عامر خان کی اس فراخدلی سے فیضیاب ہو چکے ہیں.