کانپور (نامہ نگار)بار کونسل آف اترپردیش کے صدر اجے کمار شکلانے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۶۰برس تک کے وکلاء کا اجتماعی بیمہ پچاس ہزار روپئے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپئے اور ۲۷سال تک کے وکلاء کو دوہزار روپئے ماہانہ کا اعزازیہ اور ریاست کے تمام اضلاع اور تحصیل بار ایسوسی ایشنوں کو ای لائبریری دستیاب کرانے کی اسکیم نافذ کردی گئی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے انتخابی منشور کے مطابق اترپردیش میں لوک آیکت کو مضبوط کرنے اور کئی ارکان پر مشتمل بناتے ہوئے بدعنوانی کے سنجیدہ معاملوں میں فوری اثر سے موثر کارروائی کرنے ، وکلاء بہبود ٹرسٹ کو سالانہ چالیس کروڑ روپئے کے بجائے سو کروڑ روپئے دینے جانے اور اجتماعی بیمہ کی عمر ساٹھ برس سے بڑھا کر ۷۰برس کئے جائیں