لکھنؤ ۔ ( نامہ نگار)جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ہی اب رنجش رکھنے والے لوگ بھی بے خوف ہوتے جارہے ہیں ۔
شہر میں سر راہ اور سر شام قتل ہوجا رہے ہیں نہ تو قاتلوں کو پولیس کا خوف ہے اور نہ ہی پولیس سختی سے ایسے اقدامات کرتی ہے جس سے وارداتوں پر لگا م لگ سکے اور قاتلوں پر پولیس کا خوف طاری ہوسکے یہی وجہ ہے کہ آج راجدھانی میں شام کے وقت سر راہ ای
ک ٹھیکہ دار پر کچھ لوگوں نے دھار دار ہتھیار سے حملہ کرکے اس کو موت کی نیند سلا دیا اور قاتل فرار ہوگئے لوگوں نے دیکھا بھی مگر وہ قاتلوں کو نہیں پہچان سکے اب پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔ جانکی پورم علاقے میں رہنے والے ایک ٹھیکہ دار کا آج گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا ،۔ قاتلوں نے ٹھیکہ دار کا سر بھی کچل دیا ۔ اس کی لاش گھر سے کچھ دوری پر ملی ۔ اس معاملے میں اس کے ایک رشتہ دار کا نام سامنے آرہا ہے ۔ فی الحال پولیس تفتیش میں مصروف ہے ۔ ایس پی ٹی جی حبیب الحسن نے بتایا کہ جانکی پورم کے گڑین پوروا میں ۳۰ سالہ راج کمار مع کنبہ کے رہتا تھا ۔ راج کمار عمارتوں کی پتائی کا ٹھیکہ لیتا تھا ،۔ اس کی پرچون کی دکان بھی ہے ۔ دوشنبہ کو اس کی لاش گھر سے کچھ دوری پر ملی ۔ قاتلوں نے اس کا گلا کاٹ دیا تھا ۔اطلاع پر ایس او جانکی پورم سی او علی گنج اور ایس پی ٹی جی حبیب الحسن پہونچ گئے ۔
تفتیش میں پتہ چلا کہ واردات سے قبل راج کمار نے اپنے ایک دوست کو فون کرکے مار پیٹ کی بات بتائی تھی ۔ دوران تفتیش یہ بھی معلوم ہوا کہ راج کمار کا اپنے ایک رشتہ دار انل سے زمینی تنازع چل رہا تھا جو اس کے گھر کے قریب ہی میں رہتا ہے ۔ اہل خانہ نے انل اور اس کے ساتھیوں پر قتل کا الزام عائد کیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایاتھا کہ راج کمار نشے کی حالت میں گھر سے نکلا تھا کچھ دوری پر واقع ایک میڈیکل اسٹور کے پاس وہ جیسے ہی پہونچا پیچھے سے کچھ لوگوں نے اس پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کر دیا ۔ حملہ میں وہ بری طرح سے زخمی تھا لوگوں نے اس کو اسپتال بھی پہونچا نا چاہا لیکن تب تک اس کی موت واقع ہوچکی تھی ۔