بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے منامہ کے مغرب میں واقع الدراز کے علاقے میں شیعہ عزاداروں پر حملہ کر کے انھیں شدید زدوکوب کیا۔
بحرین میں جب بھی شیعہ مسلمانوں کی جانب سے کوئی مذہبی پروگرام کیا جاتا ہے تو حکومتی کارندوں کی جانب سے ان پر حملہ کر دیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی ایسی تصاویر اور کلپیں دیھکی جا سکتی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکار، اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کو کس طرح سے جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ تصاویر زیادہ تر الدراز علاقے کی ہیں جہاں بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ بھی ہے۔
بحرین کے شیعہ مسلمانوں کی جانب سے استقامت کا مظاہرہ کئے جانے پر آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے آنسوگیس کا استعمال کرتے ہوئے شیعہ عزاداروں کو شدید زدوکوب کیا۔
واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت، ان مخالفوں اور شیعہ مسلمانوں کو زیادہ جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے جو اپنے ملک میں آل خلیفہ کی خاندانی حکومت کی مخالفت اور امتیازی سلوک کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔