زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان صوبہ کرمانشاہ میں ہوا، حکام نے 155 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہیں۔
ایران اور عراق میں شدید زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک 200 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سولہ سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔
ایران، عراق سرحدی علاقے میں آنے والے7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے مشرق وسطٰی کے کئی ممالک میں محسوس کئے گئے، جبکہ شدید آفٹر شاکس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں خوف ہراس برقرار ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان صوبہ کرمانشاہ میں ہوا، حکام نے 155 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں۔









