نئی دہلی:پٹرول -ڈیزل اور رسوئی گیس کے ساتھ پیاز ،سبزیاں،دودھ،پھلوں اور چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اکتوبر میں تھوک مہناگئی کی شرح بڑھکر چھ مہنے کے سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
تجارت اور صنعت کی وزارت کے ذریعہ آج یہاں جاری اعدادو شمار کے مطابق،اس سال اکتوبر میں تھوک قیمت انڈیکس پر مبنی افراط زر کی شرح 3.59فیصد درج کی گئی ہے ۔گزشتہ برس اکتوبر میں یہ 1.27فیصد اور اس سال ستمبر میں 2.60فیصد رہی تھی۔اس سال اپریل کے بعد تھوک مہنگائی کی یہ سب سے اونچی سطح ہے ۔اپریل میں تھوک مہنگائی کی شرح 3.85فیصد رہی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے سات مہینے میں اپریل سے اکتوبر کے درمیان تھوک مہنگائی کی اوسط شرح 2.03فیصد رہی ہے ۔گزشتہ مالی سال کی یکساں مدت میں یہ 3.53فیصد رہی تھی۔
اعدادو شمار کے مطابق ،گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں اس سال اکتوبر میں پیاز کی قیمت 127.04فیصد بڑھی۔سبزیوں کی مہنگائی شرح 36.61فیصد،انڈے ،گوشت اور مچھلیوں کی شرح 5.76فیصد،چینی کی 5.08فیصد،پھلوں کی3.96فیصد اور دودھ کی 3.86فیصد رہی۔