سورت : گجرات اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی کے بعد اب کانگریس کی مشکلات بھی بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اتوار کو دیر رات امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے بعد سے ہی کانگریس اور ہاردک پٹیل کے حامیوں کے درمیان دراڑ پڑ جانے کی خبریں ہیں ۔
بتایا جارہا ہے ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر پاٹیدار انامت آندولن سمیتی پاس لیڈر ہاردک اور کانگریس کارکنان ک درمیان دیر رات تک سورت میں ہاتھا پائی چلتی ہے ۔ ہاردک حامیوں نے کئی مقامات پر توڑ پھوڑ بھی ۔
قبل ازیں کانگریس کی لسٹ کو لے کر کنفیوزن پیدا ہوگیا تھا ۔ میڈیا میں کانگریس کی ایک فرضی لسٹ جاری ہوگئی ، جس کی وجہ سے دیر رات کانگریس کو اصلی فہرست کے ساتھ میڈیا کے سامنے آنا پڑا ۔
گجرات انتخابات : بی جے پی کے بعد کانگریس کی بھی مشکلیں بڑھیں ، پہلی لسٹ جاری ہوتے ہی ہاردک حامیوں کا ہنگامہ
کانگریس کی پہلی فہرست میں ستتر امیدواروں کے نام ہیں ۔ ان میں پاٹیدار انامت آندولن سمیتی کے صرف دو لیڈروں کو جگہ ملی ہے ، اسی بات کو لے کر ہاردک حامیوں نے کانگریس کے دفتر میں ہنگامہ آرائی کی ۔ سورت میں پٹیلوں کے اثر والی ورچا روڈ سیٹ سے کانگریس کے امیدوار پرفل پٹیل کے دفتر کے نزدیک ہاردک حامیوں اور کانگریس کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ ہاردک کی پارٹی کے کارکنوں کا الزام ہے کہ ٹکٹ کی تقسیم میں انہیں نظر انداز کیا گیا ہے ۔