پیرس ۔عالمی نمبر پانچ ٹینس اسٹار ماریہ شاراپووا آسٹریلین اوپن میں شکست کو بھلا کر میلبورن سے پیرس پہنچ گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی پرفارمنس سے مایوس نہیں، فٹنس اور فارم بھی اچھی ہے، جلد کامیابیوں کا سفر شروع کردوں گی۔ 26سالہ گلیمر کوئن کو سال کے پہلے گرینڈ سلم کے چوتھے رائونڈ میں ڈومنیکا سبلکووا کے ہاتھوں غیر متوقع شکست ہوئی تھی۔ ماریہ کہتی ہیں کہ فرنچ اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں میرا ریکارڈ بہت اچھا ہے امید ہے کہ یہاں میں فاتح بن جائوں گی۔ فی الحال ٹینس کورٹس سے وقفہ ہے۔ پیرس میں اپنی ٹافیوں کو متعارف کرانے آئی ہوں۔ اسکے بعد سوچی کے سرمائی اولمپکس میں ٹی وی کمنٹری کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوچی میں ابتدائی زندگی کے چھ سال گذارے، وہ میرا گھر ہے، جہاں اب بھی میرے بہ
ت سارے دوست رہتے ہیں۔