نئی دہلی ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور قومی صدر بی جے پی امیت شاہ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگن سنہا نے کہا کہ ان دونوں افراد کے خلاف کچھ بھی کہنے والے کو قوم دشمن قرار دیئے جانے کا خطرہ لاحق ہے ۔
انہوں نے مودی حکومت کے وزراء کو ’’چاپلوسوں کا ٹولہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان میں سے 90 فیصد کو عوام جانتے ہی نہیں ہے ۔ اداکار سے سیاستداں بننے والے شتروگن سنہا نے حکومت اور قومی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں الترتیب ’’ون مین شو‘‘ اور ’’ٹو مین آرمی‘‘ قرار دیا تھا ۔