چنئی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )نے ائیرسیل ۔میکسس معاملہ میں کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے رشتہ داروں کے ٹھکانوں پر آج چھاپے مارے ۔ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ چنئی میں چار اور کولکاتہ میں دو مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔
مسٹر چدمبرم کے قریبی رشتہ دار ایس کیلاشم کی چنئی واقع رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ۔یہ چھاپے ائیرسیل ۔میکسس معاملہ میں مسٹر چدمبرم کے مرکزی ورارت خزانہ کے عہدے پر رہتے ہوئے فارین انویسٹنمنٹ پرموشن بورڈ کی منظوریاں دینے کی وجہ سے مارے گئے ہیں ۔