اس بات کا امکان ہے کہ جینیاتی تبدیلی کے ساتھ پیدا کیے گئے جامنی ٹماٹر جلد ہیں دکانوں پر دستیاب ہو سکیں گے۔جامنی ٹماٹر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کا یہ رنگ اسے بلو بیریز کی طرح صحت کے لیے مفید بناتا ہے۔
برطانیہ میں تیار کیا جانے والا یہ ٹماٹر اب کینیڈا میں بڑی پیمانے پر تیار کیا جائے گا اور اس سے بننے والا ۱۲۰۰؍لیٹر جامنی جوس بھجوانے کے لیے تیار
کیا جا رہا ہے۔ٹماٹر کو جامنی رنگ دینے والے پگمنٹ جسے اینتھوسائنن کہا جاتا ہے ایک انٹی آکسیڈنٹ ہے جو تکسید کے عمل کو تیز کرتا ہے اور جانوروں پر کی گئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ کینسر سے لڑنے میں مددگار ثابت ہو سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئے ٹماٹر اس کی غذائی افادیت کو اور اس سے بننے والی چیزوں کی افادیت کو بھی بڑھاتے ہیں جیسے کیچپ یا پیزے کو بنانے والی سوس ہے۔ان ٹماٹروں کو برطانیہ کے شہر ناروچ میں واقع جان اننز سینٹر میں تیار کیا گیا جہاں پروفیسر کیتھی مارٹن کو امید ہے کہ اس کے جوس کی بڑی مقدار محققین کو اس کے فوائد کے بارے میں تحقیق کا موقع فراہم کریں گی۔
پروفیسر کیتھی کا کہنا ہے کہ ’ان جامنی ٹماٹروں سے آپ وہی مرکب حاصل کرتے ہیں جو بلوبیری اور کرین بیری سے حاصل کرتے ہیں جو انہیں صحت کے فائدہ مند بناتا ہے۔‘ اگرچہ یہ برطانیہ میں تیار کیا گیا ہے مگر پروفیسر مارٹن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جیناتی تبدیلیوں کے حوالے سے پابندیوں کی وجہ سے انہیں یورپ سے باہر ان پر مزید کام کے لیے دیکھنا کینیڈا میں قوانین جینیاتی تبدیلی کے ساتھ فصلوں کے حوالے سے زیادہ معاون ہیں اس لیے اس پر مزید کام کے لیے اونٹاریو کی ایک کمپنی نیو انرجی فارم کے ساتھ معاہدہ ہوا جو اب اپنے ۴۶۵مربع میٹر کے گرین ہاؤس فارم پر اتنے ٹماٹر اگاتے ہیں کہ اس سے ۲۰۰۰؍لیٹر جوس بنایا جا پہلے ۱۲۰۰؍لیٹر جامنی ٹماٹروں کا جوس جلد ہی ناروچ بھجوایا جائے گا کیونکہ اس کے بیج نکالے جا چکے ہیں اس لیے اس سے جینیاتی ماحول میں خلل پڑنے کا کوئی امکان نہیں پروفیسر مارٹن نے امید ظاہر کی کہ دو سال کے اندر اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس ٹماٹر کے جوس کو جلد ہی شمالی امریکہ کے صارفین کے لیے دکانوں پر پیش کیا جا سکے اسی طرح ایک اور منصوبے کے تحت جینیاتی تبدیلی کے ساتھ گندم کی فصل بھی تیار کی جا رہی ہے۔
سلاد کے فائدے
سلاد کے استعمال کا رواج دن بدن بڑھ رہا ہے ۔مغرب نے یہ اچھی چیز ہمیں کھانے کو دی ہے ۔ سلاد پالک کے ساگ سے ملتا جلتا ہے زود ہضم اور طاقت بخش ہے۔ جگر، معدہ اور آنتوں کو طاقت بخشتا ہے یہ کچا ہی کھایا جاتا ہے اس کے ساتھ ٹماٹر پیاز مولی وغیرہ ملائے جاتے ہیں۔ کھٹائی کے شوقین اس میں سرکہ ڈالتے ہیں سلاد اور ٹماٹر ہی ملا کر کھائے جائیں تو زیادہ مفید ہیں ۔