لکھنؤ(نامہ نگار)اندرانگر علاقہ میں خالی گھر پا کر الماری کا تالہ توڑ کر ہزاروں روپئے نقد اور زیورات چوری کر لئے گئے۔ مکان مالک جب واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ تالہ ٹوٹا ہوا ہے اور الماری میںرکھا سامان غائب ہے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے معاملہ کی تفتیش کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔غازی پور کے ماروتی پورم کے سنجے شریواستو نے بتایا کہ ان کی بھتیجی بھاؤنا شریواستو اپنے شوہر منیش شریواستو کے ساتھ ۲۵جنوری کو بستی گئی ہوئی تھی دوشنبہ کو جب وہ بھاؤنا کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ گیٹ کا تالہ بند ہے اور دروازہ کا تالہ ٹوٹا ہوا ہے۔ سنجے جب اندر گئے تو پتہ چلا کہ ساراسامان بکھرا پڑا ہے اورالماری بھی کھلی پڑی ہے۔ سنجے نے فون کے ذریعہ پولیس کو واردات کی اطلاع دی۔موقع پر پہنچی پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔