کرکٹ کی تاریخ میں ایک سے بڑھ کر ایک بلے باز آئے ہیں اور انھوں نے اپنی بیٹنگ کا لوہا منوایا ہے۔ سر گیری سوبرز سے لے کر ویراٹ کوہلی تک ایک لمبی لائن ہے جن کو گیند کرانے سے پہلے بولر ایک مرتبہ سوچتے ضرور ہوں گے۔ لیکن تاریخ میں ایسے بھی بلے باز آئے جنھوں نے کریز پر آتے ہی بلے کو گھمانا شروع کیا اور گیند زمین پر آنے کو ترستی تھی۔
ایسے بلے بازوں کی ایک لمبی فہرست ہے لیکن شاہد شاہد آفریدی اور کرس گیل ان میں سرِ فہرست ہیں۔ حال ہی میں بنگلہ دیش میں کرس گیل نے ایک مرتبہ پھر بتایا کہ ابھی ان کی بڑی کرکٹ باقی ہے۔
کرکٹ کی تاریخ میں جس بیٹسمین نے سب سے پہلے ایک اوور میں چھ چھکے مارے وہ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر سر گیری سوبرز تھے۔
انھوں نے سنہ 1968 میں یہ کارنامہ برطانیہ کی کاؤنٹی سوانسی کے سٹیڈیم میں گلیمورگن کی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے سرانجام دیا۔ وہ نوٹنگھم شائر کے کپتان تھے اور ان کا نشانہ بائیں ہاتھ سے سپن بولنگ کروانے والے گلیمورگن کے مالکم نیش بنے۔
اس گیند کو جسے مار مار کر سوبرز نے تباہ کر دیا تھا سنہ 2006 میں 26 ہزار چار سو پاؤنڈز میں نیلام کیا گیا، اگرچہ اس بات پر شکوک ہیں کہ یہ وہ ہی گیند تھی جس کی 1968 میں درگت بنی تھی۔
کرکٹ کے میچز اور کاؤنٹی کرکٹ میں چھکے تو لگتے رہے تھے لیکن ابھی تک یہ کارنامہ کسی نے کرکٹ کے ورلڈ کپ میں سرانجام نہیں دیا تھا۔
سنہ 2007 میں یہ بھی ہو گیا۔ سنہ 2007 میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے سٹائلش بیٹسمین ہرشیل گبز نے نیدرلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگا کر یہ اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
انھوں نے یہ کارنامہ میچ کے 30 ویں اوور میں سر انجام دیا۔ یہ اوور نیدرلینڈ کے سپنر ڈان وان بنج کروا رہے تھے۔ لانگ آن، لانگ آف، لانگ آف، مڈ وکٹ، لانگ آف اور مڈ وکٹ پر ہر طرف چھکے لگائے گئے۔
ویسٹ انڈیز کے سر گیری سوبرز اور انڈیا کے روی شاستری کے بعد وہ پہلے بیٹسمین تھے جنھوں نے یہ اعزاز حاصل کیا، لیکن ان دونوں نے ایسا فرسٹ کلاس کرکٹ میں کیا تھا۔ گبز نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ میں سر انجام دیا۔
انڈیا کے یوراج سنگھ پہلے بیٹسمین بنے جنھوں نے ٹی 20 کے میچ میں ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انھوں نے ایسا انگلینڈ کے خلاف سٹوارٹ براڈ کے اوور میں کیا۔ وہ کھیل کے اس فارمیٹ میں بین الاقوامی کرکٹ میں چھ چھکے لگانے والے پہلے اور دنیا کے دوسرے بیٹسمین بنے جو ایسا کر پائے۔
میچ کے 19 ویں اوور میں سٹوارٹ براڈ بیچارے یوراج کو تیز سے تیز گیند کرانے کی جستجو میں رہے اور یوراج سنگھ بہت تحمل سے ہر بارہ گیند کو باؤنڈری سے پار پھینکتے رہے۔
انڈیا کے یوراج سنگھ پہلے بیٹسمین بنے جنھوں نے ٹی 20 کے میچ میں ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انھوں نے ایسا انگلینڈ کے خلاف سٹوارٹ براڈ کے اوور میں کیا۔ وہ کھیل کے اس فارمیٹ میں بین الاقوامی کرکٹ میں چھ چھکے لگانے والے پہلے اور دنیا کے دوسرے بیٹسمین بنے جو ایسا کر پائے۔
میچ کے 19 ویں اوور میں سٹوارٹ براڈ بیچارے یوراج کو تیز سے تیز گیند کرانے کی جستجو میں رہے اور یوراج سنگھ بہت تحمل سے ہر بارہ گیند کو باؤنڈری سے پار پھینکتے رہے۔
18 اپریل 1986 کو شارجہ میں میانداد کا لگایا ہوا چھکا وہ چھکا ہے جو پاکستان اور انڈیا میں کرکٹ کے مداح کبھی نہ بھول پائیں گے۔
آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں آخری گیند پر پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے چار رن درکار تھے۔ میانداد کے سامنے انڈیا کے فاسٹ بولر چیتن شرما گیند کرا رہے تھے۔ میانداد نے بڑے تحمل سے فیلڈ کو دیکھا، بلکہ ضرورت سے زیادہ وقت لیا اور بولر کی طرف نظریں مرکوز کیں۔
چیتن شرما کی یہ آخری گیند سیدھی میانداد کے بلے پر آئی اور انھوں نے بغیر کوئی لمحہ ضائع کیے اسے مڈ وکٹ کی طرف گراؤنڈ سے باہر پھینک دیا۔ چیتن شرما نے بعد میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس میچ کے آخری اوور میں ان کے دماغ میں کیا چل رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے دو مرتبہ سوچا کہ وہ اب کون سی گیند کریں گے۔ وہ رن اپ میں رکے بھی اور دماغ میں فیصلہ بدلہ لیکن جب گیند کی تو وہ سیدھی میانداد کے بلے پر آئی اور یوں میچ کا اختتام ہوا۔