لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ضلع مجسٹریٹ انوراگ یادو نے رائے دہندگان بیداری کی مشعل جلوس کی پہلی مشعل جلاکر جلوس کا آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو حق رائے دہی کیلئے آمادہ کریں۔ آدرش ویاپار منڈل کے تحت علاقائی صدر سنجے گپتا کی قیادت میں رائے دہندگان کو بیدا رکرنے کیلئے یہ مشعل جلوس نکالا گیا جو ہندی سنستھان سے شروع ہوکر حلواسیہ مارگ، ساہو سنیما، جنپت سے ہوتا ہوا جی پی او پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر اے ڈی ایم انتظامیہ ڈی کے پانڈے، ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ چہارم رام کمار گوتم، اسسٹنٹ اطلاعات افسر جے ایل سلمانی، محمد افضل، دویندر گپتا اور اقبال حسن وغیرہ موجود رہے۔